• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

جنوبی افریقا نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے خلاف سیریز میں میزبان ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

تیسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابراعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی۔

دوسری جانب میزبان ٹیم ایڈن مرکرام، ہاشم آملہ، تھینس ڈی بریون، ٹمبا باووما، زبیر حمزہ، کوئن ڈی کوک، ورنن فلینڈر، کگیسو رابادا، ڈیل اسٹین اور ڈین اولیوئیر پر مشتمل ہے۔

جنوبی افریقا کے کوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ عالمی نمبر ایک ٹیم بننا ہمارا مشن ہے۔

جنوبی افریقا نے 2013 میں بھی پاکستان کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا، اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم نے آج تک وانڈررز میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔

تازہ ترین