• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن نےانگریزی کو مزاحیہ زبان قرار دیدیا


1982 میں ریلیز ہونے والی فلم 'نمک حلال میں انگریزی زبان کو مزاحیہ قرار دینے والے امیتابھ بچن کو فلم کی ریلیز کے40سال بعد بھی انگریزی زبان مزاحیہ ہی لگتی ہے۔

انگریزی زبان کا مقابلہ ہندی سے کرتے ہوئے بگ بی نے اپنی فلم 'نمک حلال کے ڈائیلاگ 'انگریزی اِز اے فَنی لینگویج ' کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح انگریزی کے طویل لفاظی سے بھرپور جملے ہندی زبان کے صرف ایک لفظ میں سما سکتے ہیں۔

ٹویٹ میں امیتابھ بچن نے انگریزی میں لکھا ہے کہ میں معذرت خواہ ہوں، میں سن نہیں سکا، کیا آپ اپنی بات کو دوہرا سکتے ہیں؟امیتابھ نے لکھا کہ ہندی زبان میں اتنا طویل جملہ بولنے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف 'ہیں کہہ دینا کافی ہے۔


بگ بی کا یہ دلچسپ ٹویٹ ہزاروں کمنٹس کے ساتھ 12000 سے زائد لائکس سمیٹ چکا ہے۔



لوگ اس ٹویٹ سے جہاں لطف اندوز ہوئے وہیں کچھ نے اس ٹویٹ کے جواب میں انگریزی کا بھی ایسا ہی لفظ متعارف کروایا جو ہندی لفظ 'ہیں کا متبادل ہو سکتا ہے۔



امیتابھ بچن سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر کافی سرگرم رہنے کے حوالے سے مشہور ہیں اور ان کے کیے ہوئے ٹویٹس کو ری ٹیوٹس بھی بڑی تعداد میں کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین