• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کی سربراہی میں وفد 27جنوری سے یکم فروری تک بھارت کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کو دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کے لئے گرین سگنل دیدیا ہے ۔

پاکستانی انڈس واٹر کمشنرسید مہر علی شاہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد دریائے چناب پربننے والے منصوبے لوئر کلنائی اور پاکل دل سمیت دیگر منصوبوں کامعائنہ کرے گا ۔

انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھرپور آواز بلند کی ہے اور اسی سلسلے میں وفد بھارت کا دورہ کر رہا ہے۔

بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کی سربراہی میں بھارتی وفد نے گزشتہ برس پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

تازہ ترین