• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پرو کے دار الحکومت لیما میں ڈکار ریلی2019جاری ہے جس میں بائیکس، گاڑیاں اور ٹرکس مجوزہ ٹریک پر دھواں دھار ریس لگاتے نظر آرہے ہیں۔

اس 41ویں سالانہ ریس کا روٹ تقریباً 5ہزار کلو میٹر رکھا گیا ہے ۔10 مراحل پر مشتمل دنیا کی مشکل ترین ڈکار ریلی میں مختلف ممالک سے300سے زائدماہر بائیک رائیڈرز سمیت کار اور ڈرائیورز نے حصہ لیا ہے جو مختلف مراحل میں اپنی برتری ثابت کر کے جیت کا سفر طے کررہے ہیں۔

ایونٹ کا چوتھا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جس میں قطرسے تعلق رکھنے والے ڈرائیور نصیر العطیہ نے فتح حاصل کی ہے۔

6جنوری سے شروع ہونے والی اس ڈکار ریلی کا 41واں ایڈیشن 17جنوری تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین