• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید غنی کا علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ جس تیزی سے پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف جے آئی ٹی بنائی گئی،علیمہ خان کے خلاف بھی فوری جے آئی ٹی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کے حکم کے باوجود اب تک بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔

وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ وزراء کے سندھ مخالف بیانات سے صوبے میں اشتعال پیدا ہورہا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ ایسا نہ ہوکہ پی ٹی آئی کے بدکلام وزرا کے سند ھ میں داخلے پر پابندی کی درخواست کی جائے۔

تازہ ترین