• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سلمان کی والدہ کترینہ کیف کو بہو بنانے کی خواہش مند


یوں تو بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اوردبنگ اداکار سلمان خان کی جوڑی کو پسند کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن جناب اس فلمی جوڑی کونہ صرف انکے مداح حقیقت کا روپ دینا چاہتے ہیں بلکہ سلمان خان کی والدہ بھی کترینہ کیف کو بہو بنانے کی خواہشمندہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کی بھی ہرماں کی طرح خواہش ہے کہ ان کے بیٹے کے سر پرجلد سہرا سجے ،اسی لیے وہ چاہتی ہیں کہ اداکارہ کترینہ کیف ان کی بہو بنے۔

سپر اسٹار سلمان خان اپنی والدہ کا خواب پورا کرتے ہیں یا نہیں یہ تووقت ہی بتائے گا لیکن فی الحال انہیں اپنی ماں کی خواہش کے برعکس شادی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، وہ کئی انٹرویوزمیں کہہ چکے ہیں کہ شادی صرف پیسوں کی بربادی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی کترینہ کیف اور سلمان خان کی والدہ کی تصویر سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہوئی تھی اور مداحوں نے دونوں کو بہترین ساس بہو قرار دیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین