آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍جمادی الاوّل 1440ھ 23؍جنوری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کینیڈا کے فٹنس سینٹر میں سانپوں کے ساتھ یوگا کرنے کا نیا انداز متعارف کروادیا گیا۔

یوں تو فٹنس حاصل کرنے کیلئے لوگ طرح طرح کے طریقے اپناتے ہیں لیکن یہ خوفناک ترین طریقہ شاید ہی کسی نے سوچا ہو۔

جی ہاں کینیڈا کے شہر وینکوورکے یوگا انسٹیٹیوٹ میں جسم کے گرد سانپ لپیٹ کر یوگا کرنے کا نیا انداز متعارف کروایا گیا ہے۔

یہ منفرد اور خوفناک انداز فٹنس سینٹر کی مالک اوریوگا ایکسپرٹ ٹریسن رسک نے متعارف کروایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام جانوروں اور کیڑے مکوڑوں سے ان کی بے پناہ محبت کا نتیجہ ہے۔

سانپوں اور چھوٹے اژدھے اپنے جسم سے لپیٹ کر یوگا کرناایک انتہائی منفرد تجربہ ہے جس کے لیے بڑے دل کے مالک کئی افراد یہاں کا رخ کررہے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

دلچسپ و عجیب سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید