• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ، آسٹریلوی کھلاڑی میدان میں آگئے

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لئے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور اوپنر عثمان خواجہ بھی میدان میں آگئے۔

آسٹریلین کپتان ایرون فنچ اور اوپنرعثمان خواجہ دونوں ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مستقل بحالی کے لئے سنجیدہ ہیں۔

ایک بیان میں آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا بڑاشوق ہے، وہاں کے میدانوں کو آباد ہونا چاہئے۔

ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرتی ہے،پاکستانی عوام میں کھیلوں کا شوق ہے، اس ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے،لیکن وہاں کھیلنا ہے یا نہیں ،یہ فیصلہ کرکٹ بورڈ کرے گا۔

اوپنر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ 2009ء سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہو رہی ہے، وہ پاکستان میں پیدا ہوئے، وہاں کرکٹ کھیلنا ایک بڑا فیصلہ ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے میچز کھیلنے نہ کھیلنے کا جائزہ لینے کے لئےآسٹریلین فارن منسٹری اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان جلد مشاورت ہوگی۔

اس دوران کرکٹ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر کے فیصلے کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔


تازہ ترین