• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ایک خاتون ٹرین سے اُترتے ہوئے پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان آگئی، تاہم وہاں موجود لوگوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بچالیا۔


بھارتی میڈیا میں شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں گجرات کے ریلوے اسٹیشن پر فیملی کو چلتی ٹرین سے اُترتے دیکھا جاسکتا ہے، پہلے ایک مرد ٹرین سے اُترتا ہے جس کے بعد خاتون ٹرین سے باہر آتی ہے لیکن پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے وہ پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیانی جگہ میں گرجاتی ہے، اس دوران اُس نے ٹرین کے ڈور کا ہینڈل بھی تھامے رکھا۔

خاتون کے گرتے ہی ٹرین سے اُترنے والے دیگر مسافر فوری طور پر  وہاں آجاتے ہیں اور خوش قسمتی سے خاتون کو بچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین