• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے ڈاکٹر کو نہ ملوانے پر ن لیگ کا اظہار تشویش

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو طبی سہولتیں نہ دینے پر مسلم لیگ ن نے تشویش کا اظہار کردیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ردعمل کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ میاں نواز شریف کو پیچیدہ میڈیکل ہسٹری کے باعث قابل اعتماد ڈاکٹرکو دکھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کےمعالجوں نےسارا دن کوشش کی لیکن ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بازو میں درد ہے، یہ انجائنا ہوسکتا ہے،میاں نواز شریف کو اسی معالج کے معائنے کی ضرورت ہے جو ان کی پیچیدہ میڈیکل ہسٹری سے واقف ہو۔

احسن اقبال نے نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات پر ردعمل میں کہا کہ سابق وزیراعظم کو طبی سہولتیں نہ دینے پر تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کو کچھ ہوا تو وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

تازہ ترین