• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جنوبی افریقا 262 پر ڈھیر، پاکستان کے 2 کھلاڑی آوٹ

جنوبی افریقا کو تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 262 رنز پر پویلین بھیجنے والی پاکستانی ٹیم کی ابتدائی 2 وکٹیں 17 رنز پر گرگئیں۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بولرز نے شاندار پرفارمنس دی اور میزبان ٹیم کو 262 رنز تک محدود رکھا،آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 3،حسن علی ،محمد عباس اور محمد عامر نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

جنوبی افریقی کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا،6 کے مجموعی اسکور پر کپتان صرف 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دوسری وکٹ پر ایڈن مرکرم اور ہاشم آملہ نے 126 رنز کی مضبوط شراکت قائم اور ایک وقت میں پاکستان ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی،تاہم اوپنر ایڈن مرکرم نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 90 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے۔

جنوبی افریقا کی تیسری وکٹ 154 کے مجموعی اسکور پر ہاشم آملہ 41 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ تھمادیا، یوں ایک بار پھر گرین کیپ میچ میں واپس آتی نظر آئی۔

چوتھی وکٹ پر ڈی بریون نے زبیر حمزہ کے ساتھ مل کر 75 قیمتی رنز کی شراکت قائم اور اسکور 229 تک پہنچایا،اس موقع پر ڈی بریون 49 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

پانچویں وکٹ ٹمباباووما کی گری جو محمد عامر کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ تھما بیٹھے تو اسکور 238رنز تھا،مزید 6 رنز کے اضافے کے بعد زبیر حمزہ بھی پویلین لوٹ گئے،41رنز بنانے والے بیٹسمین کو بھی محمد عامر نے ٹھکانے لگایا۔

فلینڈر اور ربادا کو حسن علی نے شکار کیا تو 257 کے اسکور تک جنوبی افریقا کی 8 وکٹ گر چکی تھیں،جنوبی افریقا کی نویں اور دسویں وکٹ فہیم اشرف کے حصے میں آئی،انہوں نے ڈی کوک 18 اور اولیور صفر رنز کو میدان بدر کیا۔

گزشتہ 2 ٹیسٹ میچز کی طرف ایک بار پھر پاکستان کے بیٹسمین دھوکا دے گئے،اوپنر شان مسعود 2 جبکہ ون ڈاؤن بیٹسمین اظہر بغیر کھاتا کھولے ہی کریز چھوڑ گئے،انہیں فلینڈرز نے پویلین کی راہ دکھائی۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر گرین کیپ نے 2 وکٹ پر 17 رنز بنالئے امام الحق 11 اور نائٹ واچ مین محمد عباس صفر کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین