• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں الیکٹرونکس روبوٹ کی سالانہ نمائش


امریکی شیر لاس ویگاس میں سی ای ایس کاسالانہ میلے کاآج آخری روز ہے جس میں مختلف صلاحیتوں کے حامل روبوٹس اور مشینیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی سالانہ کنزیومر الیکٹرانکس کی نمائش میں امریکا سمیت مختلف ممالک کی سو سے زائد کمپنیوں اور اداروں نے اپنی تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس انسان دوست روبوٹ، جدید آلات اور مشینیں نمائش کیلئے پیش کئے ہیں۔

کانفرنس کے دوران جہاں ٹیبل ٹینس کھیلتا، ڈانس کرتا اور صوفیا روبوٹ سمیت کیٹ روبوٹ، اسمارٹ گلاسز، ،امریکی ایرواسپیس کمپنی بیل کی Nexusنامی فلائینگ ٹیکسی جہاں نمائش کیلئے پیش کی گئی وہیں، کسٹمر سروس روبوٹ،آٹونومس روبوٹ ورکر، ہونڈائی کی ایلیویٹ والکنگ کار، اسمارٹ لائٹ بارز، پنچنگ بیگ، الیکٹرک بائیک، فولڈ میٹ لانڈری روبوٹ، ہائی ٹیک میرر(آئینہ)، اسمارٹ رنگ ڈور بیل، ہونڈائی کی اسمارٹ کیڑے نما کار، اسپیس ٹرانسپورٹیشن سسٹم، و دیگر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ روبوٹ، کاریں اور مشینیں شامل ہیں۔

واضح رہےکہ سی ای ایس نمائش11جنوری تک جاری رہے گی جس میں مختلف سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔

تازہ ترین