• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھروں سے چھٹکارے کیلئے موبائل ایپ لانچ

اپنے علاقے میں مچھروں اور ان سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کریں،’ماسکیٹوز الرٹ پاکستان‘ کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کردی گئی۔

اپنے موبائل فون سے مچھر کی تصویر بنائیں اور قومی ادارہ صحت کو بھجوا دیں، جو آپ کے علاقے میں مچھروں اور ان سے پیدا بیماریوں کے خاتمے کی سفارشات متعلقہ ادارے کو بھجوا دے گا۔

آپ کو شاید اس بات سے کوئی دلچسپی نہ ہو کہ ملک میں کتنی اقسام کے مچھر پائے جاتے ہیں؟ لیکن اس میں دلچسپی ضرور ہوگی کہ آپ کے علاقے سے مچھروں اور ان سے پیدا ہونے والے بیماریوں کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟

آپ کی مدد کیلئے قومی ادارہ صحت موجود ہے۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ ’ماسکیٹوز الرٹ پاکستان‘ نامی اینڈرائیڈ موبائل اپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں، اپنے علاقے میں پائے جانےوالے مچھر کی تصویر بنائیں اور موبائل اپلی کیشن کے ذریعے اپ لوڈ کردیں۔

قومی ادارہ صحت آپ کے علاقے میں مچھروں اور اُن سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خاتمے کی سفارشات متعلقہ ادارے کو بھجوا دے گا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت پروفیسر بریگیڈیئر ڈاکٹر عامر اکرام کا کہنا ہے کہ ’ماسکیٹوز الرٹ پاکستان‘ ایپ لانچ کرنے کا بنیادی مقصد ملک بھر میں پائے جانے والے مختلف اقسام کے مچھروں کے بارے معلومات حاصل کرنا ہے۔

تازہ ترین