آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل14؍شوال المکرم 1440ھ 18؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مشہورہالی ووڈ فلم سیریز لیگو کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی لیگو مووی2(The Lego Movie 2)کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

مائیک مچل کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014میں ریلیز ہونے والی فلم "دی لیگو مووی"کا سیکوئل ہے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں کرس پریٹ، ایلیزبتھ بینکس،نک آفرمین،چارلی ڈے، ایلیسن برے،جوناہ ہل، چیننگ ٹیٹم اور آرٹرو کاسترو سمیت دیگر شامل ہیں۔

کرسٹوفر ملر کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 8فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں