• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان بندر کا کیبل وائر پر کرتب دکھانے کا مظاہر


یوں تو آپ نے جان خطرے میں ڈال کر کرتب دکھاتے ہوئے کئی کرتب بازوں کو دیکھا ہی ہوگا لیکن ان بندروں کو بھی اب یہ لت لگ چکی ہے۔

یقین نہ آئے تو جاپان کے علاقے Aomori میں رہنے والے ان بندروں کو ہی دیکھ لیجئے جنہیں برفیلے موسم میں شرارت سوجھی تو الیکٹرک کیبل پر چڑ ھ گئے۔

اس دوران بندر کبھی اس پر کرتب دکھاتے تو کبھی کیبل پر چلتے ہوئے اپنی بہادری کا ثبوت دیتے رہے۔

بندروں کے کرتب پر مبنی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے جسے لاکھوں افراد دیکھ کر لطف اندوز ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین