• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس چوری کیخلاف چھاپے،متعدد غیرقانونی کنکشن منقطع،2ملزم گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایس ایس جی سی کی چھاپہ مار مہم ،گیس چوری کے خلاف چھاپے متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع ، دو ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی کی ٹیم نے کراچی دائود بچانی گوٹھ میں ایک مشترکہ معائنے اور چھاپے کے دوران میں ملزم غنی کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا جوواٹر ہائیدرنٹ یونٹ چلانے کیلئے چوری کی گیس سے پاور حاصل کررہا تھا۔ ٹاسک فورس نے ایک اور گیس چور کوکراچی میں گلشن معمار ،لاسی گوٹھ سے گرفتار کیا گیا جہاں سی جی ٹی او کی ٹیموں نے سی آرڈی کے نمائندوں اور ایس ایس جی سی پولیس کے ہمراہ ندیم عارف پکوان سینٹر پر چھاپہ مارا ملزم شکیل محمد ربڑپائپ کے ذریعہ براہ را.ست لائن سے گیس چوری کررہا تھا ۔ ایس ایس جی سی کی ٹیم نے لائن /کنکشن ختم کرکے ربڑ پائپ کو مع گیس چوری میں استعمال ہونے والے دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق ایک ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کوئٹہ کے دیگر علاقوں میں بھی چھاپے مارے۔ پہلا چھاپہ لیبر کالونی بائی پاس روڈ پر مارا گیا جب کہ دوسر ا چھاپہ اسپنی روڈ پر ماشا اللہ سخی ہوٹل پر مارا گیا۔ تیسر ا چھاپہ اسپنی روڈ پر نیوپنجاب ہوٹل اور مسافر خانہ پر مارا گیا جہاں ملزمان مین سروس لائن سے ربڑپائپ کے ذریعہ غیر قانونی طور پر گیس حاصل کرکے استعمال کررہے تھے۔ٹاسک فورس نے تمام کنکشن کاٹ دئیے اور ان کے نیٹ ورک کو توڑ دیا جبکہ ان پر گیس چوری کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

تازہ ترین