• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ ماہ میں 36482 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا، مکیش چاولہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات نے رواں مالی سال کے دوران جولائی سے دسمبر 2018تک متعدد ٹیکسز کی مد میں مجموعی طور 36482.454ملین روپے ٹیکسز وصول کئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسی مدت کے دوران 30003.738 ملین روپے وصول کئے تھے، یہ بات انہوں نے جمعہ کواپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات عبد الرحیم شیخ , ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ اور دیگر ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 3542.790 ملین روپے وصول کئے جبکہ انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 28579.517 ملین روپے اور پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 247.384 ملین روپے وصول کئے گئے، انہوں نے کہا کہ کاٹن فیس کی مد میں 146.496 ملین روپے , جائیداد ٹیکس کی مد میں 1375.132 ملین روپے اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 32.039 ملین روپے وصول کئے گئے جبکہ دیگر رقم دیگر ٹیکسز کی مد میں وصول کی گئی۔

تازہ ترین