• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسپین میں طیارے کو حادثہ، 2افراد ہلاک


میڈرڈ(آئی این پی ) اسپین کے شمالی پہاڑی علاقے میں طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2افراد زندگی کی بازی ہار گئی۔تفصیلات کے مطابق برطانوی نجی ایئرلائن کا طیارہ پی اے 28پائپر اسپین بارڈر کے قریب فنی خرابی کے باعث پہاڑیوں سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہو گئے جہاز میں پائلٹ اور کو پائلٹ سفر کررہے تھے، افسوس ناک حادثے میں دونوں پائلٹ جان کی بازی ہار گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور پائلٹس کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔مقامی میڈیا کے مطابق افسوس ناک حادثہ اسپین کے جنوبی علاقے باسکو ریجن میں پیش آیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں اسپین کے معروف سیاحتی شہرمالاگا کے قریب چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق جرمنی سے تھا، تاہم ابھی تک اس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

تازہ ترین