آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر17؍ رجب المرجب 1440ھ 25؍مارچ2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر امن کا فائدہ اٹھائیں،معاشی استحکام کیلئے تعاون کریں، آرمی چیف

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ تاجر برادری امن کا فائدہ اٹھائیں،ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے دوسری جانب تاجر برادری نے کاروبار کیلئے محفوظ ماحول بنانے پر فوج کی تعریف کی اور کہا کہ ملک کی اقتصادی صلاحیت مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے ملک بالخصوص کراچی میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے سے آگاہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تاجروں نے کاروبار بڑھانے کے لیے محفوظ ماحول بنانے پر فوج کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف سے ملاقات میں تاجر برادری نے ملک کی اقتصادی صلاحیت مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں