• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف جلد باہر آسکتے ہیں،عمران سوچ لیں وقت ایک سا نہیں رہتا،خورشیدشاہ

اسلام آباد (ایجنسیاں)پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن کا آئندہ ہفتے مشترکہ مشاورتی اجلاس ہو گا‘ اجلاس 14، 15جنوری کو متوقع ہے‘پارلیمنٹ میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت ساری اپوزیشن متحد ہے‘نواز شریف جلد باہر آسکتے ہیں ‘عمران خان سوچ لیں وقت ایک سا نہیں رہتا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ دریں اثناءاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے خورشید شاہ نے جمعہ کے روز اسپیکر ہاؤس میں ملاقات کی‘ ملاقات میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل‘ قانون سازی اور دیگر پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ کا کہناتھاکہ عمران خان کوپارلیمنٹ میں ڈھونڈ رہے ہیں، وہ پارلیمنٹ اس لئے نہیں آتے کیونکہ سمجھتے ہیں کہ یہ جعلی ہے‘ ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے‘انہوں نے مزیدکہاکہ وہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو پارٹی کی طرف سے خط بھجوانے سے آگاہ ہیں نہ میں کسی کو خط لکھتا ہوں‘ اب تو سیاسی جماعتوں میں قریبی رابطے رہتے ہیں خط کی کیا ضرورت ہے۔

تازہ ترین