• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کافوری علاج نہ کیا گیا تو انجائنا کا خطرہ ہے ،ذاتی معالج

لاہور(نمائندہ جنگ)سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو انجائنا کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔نوازشریف کے بازومیں وقفے وقفے سے دردکی شکایت ہے۔ فوری علاج نہ کیا گیا توان کی صحت کوکوئی بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل حکام نے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کوملاقات کی اجازت نہیں دی۔ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ میں نے صبح سے شام تک کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا انتظار کرتا رہا لیکن مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

تازہ ترین