• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے رہنما تحریک انصاف پر برس پڑے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما تحریک انصاف پر برس پڑے، سندھ کے صوبائی وزراء سعید غنی اور ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی فیملی نے بیرون ملک اپنے اثاثے چھپائے ہیں اس لئے فوری طور پر علیمہ خان کے خلاف پارلیمنٹ کے ارکان پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دی جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائےسندھ کے صوبائی وزراء نے سندھ اسمبلی میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزراء کی جانب سے دیئے گئے اشتعال انگیز بیانات پر ان کے سندھ پر داخلے کی پابندی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور وزیراعظم کی بہن کیلئے الگ الگ معیار ہیں۔جعلی اکائونٹس کیس میں چیف جسٹس نے واضح احکام دیئے ہیں مگر توہین عدالت ہورہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی امریکا میں جائیداد سامنے آنے پرسعید غنی نے کہا کہ جس طرح کے بیانات اور زبان وفاقی وزراء سندھ کے لئے استعمال کررہے ہیں اس سے سندھ کے عوام میں شدید اشتعال پایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کی حرکتوں اور فیصلوں سے سندھ دشمنی واضح ہورہی ہے اور شاید میں وزیر اعلیٰ سندھ کو اس حوالے سے تجویز دوں کہ سندھ میں امن و امان کے خدشہ کے پیش نظر ان وزراء کی سندھ میں پابندی عائد کردیں۔ انہوں نے ان وزراء کے نام کے سوال پر کہا کہ اگر کسی ایک کا نام باقی رہ گیا تو وہ ناراض ہوجائے گا اس لئے نام نہیں بتانا چاہتا اور یہ صوبے کا حق بھی ہے۔

تازہ ترین