آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل18؍رجب المرجب 1440ھ 26؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان کی نئی جائیداد پر ن لیگ اور پی ٹی آئی آمنے سامنے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی نئی جائیدادسامنے آنے پرمسلم لیگ ن اورپی ٹی آئی آمنے سامنے آگئی ہیں، دونوں جماعتوں نے اس حوالے سے ایکدوسرے پر تنقید شروع کردی ہے،جمعہ کومریم اورنگزیب کے ٹویٹ پرردعمل کااظہارکرتےہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ان لوگوں نے زندگی میں خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا،اپنی مرحوم سیاست کو زندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل کو متنازعہ نہ بنائیں۔ انہوں نے کہ کہاکہ علیمہ خان کبھی ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں، تمام جائیداد انہوں نے خود ڈیکلیئر کی ہیں۔ اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے۔جبکہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم اپنے بھائی کی بے نامی دار ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا تھے وہ ذرائع جس سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی ،ان جائیدادوں کے ذرائع کا سُراغ شوکت خانم کے فنڈ اور نمل یونیورسٹی کے بورڈ ہیں۔انہوں نے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’کب بنے گی جے آئی ٹی؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ چوروں کی بارات کے دولہا عمران خان ہیں، وزیراعظم کی ہمشیرہ ان کی بے نامی

دار ہے، معاملے پر کب جے آئی ٹی بنائی جائے گی۔وزیر اطلاعات فواد چودھری کی تنقید پر مریم اورنگزیب نےاپنے ردعمل میں کہاکہ چور چور، ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی بھی چور نکل آئیں، فواد چودھری آئیں بائیں شاہیں نہ کریں علیمہ خان کی چوری کا جواب دیں۔ خان صاحب بتائیں اپنی بہن کو این آر او کیوں دیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں