• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارباب طاہر کی ایڈووکیٹ جنرل نامزدگی خو ش آئند ہے‘شاہ محمدجتوئی

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر شاہ محمد جتوئی ایڈووکیٹ اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمدنجم الدین مینگل نے حکومت بلوچستان کی جانب سے ارباب محمد طاہر کاسی ایڈووکیٹ کو ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نامزد کرنے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک قابل ‘فرض شناس ‘ایماندار اورانسان دوست وکیل کو ایڈووکیٹ جنرل نامزد کرکے حکومت نے انصاف پسندی کا ثبوت ہے جس سے وکلاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہےوکلاء نومنتخب ایڈووکیٹ جنرل کے ساتھ ہرممکن تعاون کرینگے درایں اثناءبلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین حاجی عطاءاللہ لانگو نے ارباب طاہر کاسی کو ایڈووکیٹ جنرل نامزد کرنے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ جام کمال کافیصلہ خوش آئند ہے بار کونسل اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے ۔
تازہ ترین