• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواکلی میں چور گروہ کا سرگرم ہونا لمحہ فکریہ ہے،جمعیت

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی،حافظ بلال ناصراورحاجی جان محمدسعدنے کہاہے کہ نوا کلی میں چورگروہ کاسرگرم ہونالمحہ فکریہ ہے دن دہاڑے اورشام کوسرعام دکانوں اورگھروں کولوٹاجاتاہے ایک ہفتے میں ایک درجن سے زائدچوری کی وارداتیں ہوئیںیہاں تک اپوزیشن لیڈرکے گھرکے سامنے میڈیکل اسٹورکوگن پوائنٹ پرلوٹاگیاانہوں نے کہاکہ چوری کی بڑھتی ہوئی واردات پرامن شہریوں کے لئے باعث تشویش ہے پورے صوبے سے لوگ نوا کلی کارخ کرتے ہیں کہ یہاں مثالی امن ہے مگرحال ہی میں چوری کی بڑھتی ہوئی واردات نے انتظامیہ اورایگل فورس کی کارکردگی کاپول کھول دیاہےانہوں نے کہاکہ نوا کلی میں جگہ جگہ انتظامیہ کی چوکیاں اورنفری تعینات ہےپولیس اورایگل اسکواڈکے اہل کاربھی گشت کرتے ہیں اس کے باوجودچوروں کاسرگرم ہوناسوالیہ نشان ہے ،انہوں نے کہاکہ ایک المیہ یہ بھی ہے کہ چوری کی واردات کے بعدپولیس اہل کاربے گناہ شہریوں کوشک کی بنیادپرگرفتارکرتے ہیں اورپھرانہیں چورظاہرکرتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ چوراورجرائم پیشہ عناصرکاتھانہ کے عملے کوپتہ ہے خانہ پری کے لئے بے گناہ افرادکوگرفتارکرنے کے بجائے اصل چوراورجرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی کی جائے اورنواں کلی سے سرہ غڑگئی اورکوتوال تک ان کاقلع قمع کیاجائے بصورت دیگرجمعیت علماء اسلام احتجاج کی راہ اپنائے گی اورپورے شہرمیں مظاہرے گی۔ 
تازہ ترین