• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء سرمایہ ہیں‘تنظیم کو ملک بھر میں فعال بنائینگے‘جے ٹی آئی نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کی مرکزی کنوینگ باڈی کا اجلاس گزشتہ روز مرکزی کنوینر عبدالرحیم صباء کی صدارت میں ہوا جس میں جمعیت نظریاتی کے مرکزی کنوینر مولانا عبدالقادر لونی نے بھی شرکت کی اجلاس میں اہم فیصلے اور ملک بھر میں رکنیت سازی مہم کیلئے یکم مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ جس ساتھی کا تعلیمی سلسلہ شروع نہیں ہوا اس کی جے ٹی آئی نظریاتی میں رکنیت نہیں ہوسکتی۔ اجلاس میں 17 جنوری سے مرکزی دورے کا اعلان بھی کیا گیا، سندھ کی کمیٹی میں عبدالواحد ہاشمی، ثناء اللہ شاہ خضدار اور بشیراحمد نظریاتی شامل ہوں گے جبکہ خیبرپختوا کی کمیٹی میں عبدالرحیم صباء، محمد اکرم اور خیراللہ شاہ ہوں گے جو خیبرپختونخوا اور سندھ کا دورہ کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالقادر لونی، عبدالرحیم صباء، فضل الرحمان رحمانی، عتیق اللہ، اکرم نیاز، عطاء اللہ، عبدالواحد ہاشمی، ثناء اللہ اور بشیر احمد نے کہا کہ جے ٹی آئی نظریاتی ملک گیر تنظیم ہے جو مسلمانوں کی بہترین فکری تربیت گاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کو ملک بھر میں منظم اور فعال بنائینگے، دینی و عصری اداروں کے طلباء ہمارا سرمایہ ہیں۔ جے ٹی آئی نظریاتی نے ہر مشکل دور میں نوجوانوں کی ترجمانی کی۔
تازہ ترین