• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوچوں سے کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ ٗ کپڑا ٗ اسپیئر پارٹس و دیگر سامان برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کسٹم نےمختلف چیک پوسٹوں پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کوچوں سے کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ ٗ کپڑا ٗ اسپیئر پارٹس سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا کسٹم ذرائع کے مطابق کلیکٹر کسٹم اشرف علی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کے اسمگلر غیر ملکی سامان کوئٹہ سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر کلیکٹر نےدو ٹیمیں اسسٹنٹ کلیکٹر اکمل درانی اور اسسٹنٹ کلیکٹر عمیر اشرف کی سربراہی میں تشکیل دی جنہوں نے گزشتہ روز لکپاس اور ٗ کولپور چیک پوسٹوں پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی جانے والی کوچز اور بسوں سے 50 لاکھ روپے لے3سو کپڑوں کے تھان ٗ 30کلو کی 60 بوریاں چھالیہ جس کی مالیت تقریبا 40 لاکھ روپے ہے، 50 کاٹن اسپیئر پارٹس قبضے میں لیے گئے ٗ ذرائع کا کہنا تھا کسٹم کے عملے نے ہائی کورٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کے ہمراہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کاررائیاں بھی شروع کر رکھی ہیںاور 20 گاڑیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں ۔
تازہ ترین