• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیم فنڈ کیلئے عطیات پر ٹیکس سے استثنیٰ

کوئٹہ (خ ن)محکمہ خزانہ حکومت بلو چستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق اکائونٹ ٹائٹل ــʼʼسپریم کورٹ آف پاکستان ۔دیا میر بھاشا اینڈ مومند ڈیمزفنڈʼʼمیں عطیات /امداد دینے والے رجسٹرڈ اشخاص کو اس ضمن میںسروسز پر ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے یہ سروسز اشتہارات واشتہاراتی ایجنٹس پر لاگو 15%ٹیکس سے متعلق ہیں اسی طرح بنکس ،بینکنگ کمپنیاں جو اکائونٹ ٹائٹل سے متعلق سروسز فراہم کر ینگی اور ان پر اس مدمیں 15%ٹیکس لاگوہے وہ بھی مستثنیٰ ہونگی ساتھ ہی ساتھ ٹیلی کمیونیکشن کی سروسز پر عائد 19.5%ٹیکس بھی اس ضمن میں مستثنیٰ ہوگا۔محکمہ خزانہ حکومت بلو چستان نے یہ اقدام بلو چستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2015(ایکٹ نمبر2015,6)کے سیکشن 12کے تحت تفویض کردہ اختیارات ،سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے اور صوبائی حکومت کی منظوری کی روشنی میں کیا۔ 
تازہ ترین