• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارباب محمد طاہر کاسی ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان تعینات، وکلاء تنظیموں کی مبارکباد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ارباب محمد طاہر کاسی کو ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان تعینات کردیا گیا حکومت بلوچستان نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے دریں اثناء سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے ارباب محمد طاہر کاسی کو ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تقرری نوجوان وکلاء کے صلاحیتوں کا اعتراف ہے ہم صوبے کے اپنے حقوق کے تحفظ پر پختہ یقین رکھتےہیں۔ بلوچستان بار کونسل کے وائس چئیرمین حاجی عطاءاللہ لانگو نے ارباب طاہر کاسی کے بطور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کی تعیناتی پر مبارکباد اور حکومت بلوچستان کے فیصلے کو سہراتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے نئے ایڈووکیٹ جنرل کی تقرری کرکے ایک اچھا اور مثبت فیصلہ کیا ہے بلوچستان بار کونسل اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے ارباب طاہر کاسی ایک مخلص ایماندار شخص اور ماہر قانون دان ہیں انہوں نے بلوچستان بار کونسل کیجانب سے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہےممبر جوڈیشل کمیشن منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے ارباب محمد طاہر کاسی کو ایڈووکیٹ جنرل تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے وہ ایک نوجوان و قابل قانون دان ہے اور حکومت کا یہ فیصلہ مثبت و قابل ستائش ہے۔
تازہ ترین