• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائل نے کمشنر لاہور سے توپ کا لائسنس مانگ لیا

کمشنر لاہور اور آر پی او شیخوپورہ کی کھلی کچہری میں ایک شخص نے توپ کے لائسنس کی درخواست دے دی۔

کمشنر لاہور ڈویژن مجتبیٰ پراچہ اور آر پی او شیخوپورہ بلال صدیق کی سرکٹ ہاؤس شیخوپورہ میں کھلی کچہری، سائلین کی درخواستوں پر افسران کے احکامات جاری تھے کہ اچانک کھلی کچہری اُس وقت کشت زعفران بن گئی جب ایک شخص نے توپ کا لائسنس جاری کرنے کی درخواست دے ڈالی ۔

سائل کا کہنا تھا کہ ’سوچا توپ کا لائسنس مانگوں گا تو پستول کا لائسنس آسانی سےمل جائیگا‘‘ ۔

کھلی کچہری میں گورنمنٹ ایم سی ماڈل گرلز ہائی اسکول اکبر بازار کی عمارت میں دوبارہ گرلز اسکول بنانے کی ہدایت کے علاوہ محلہ جناح پارک کا مندر ہوٹل میں تبدیل کرنیوالےمتروکہ وقف املاک کے عملے اور محکمہ ایری گیشن کے بھرتی اسکینڈل کی تحقیقات کاحکم دیا گیا۔

شہریوں نے ڈکیتی، راہزنی کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

تازہ ترین