• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ادکارہ و ماڈ ل الزبتھ ہرلے90ء کےآواخر اورنئی صدی کے آغاز میں مشہور ومعروف تھیں۔ ان کی آسٹن پاوروالی دو فلمیں آج بھی چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہیں۔ پسنجر 55بھی بڑے طمطراق سے ریلیز ہوئی تھی لیکن خاطر خواہ کامیابی نہ حاصل کرسکی ۔ الزبتھ ہرلے کی دیگر مشہور فلموں میں ’’دا لونگ ونٹر، دا ویٹ آف واٹر، سرونگ سارہ، اور وکٹر ‘‘ ہیں ۔انہوں نے بہت سارے ٹی وی سیریز بھی کئے جن میں ’’سیمسن اینڈ ڈیلائلا، پروجیٹ کیٹ واک، گوسپ گرل،ا ور دی رائلز لوگوں کو یاد ہیں ، بلکہ40اقساط پر مشتمل دی رائلز تو حال ہی کی بات ہے، جس میں الزبتھ نے برطانوی ’کوئین ہیلنا‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ الزبتھ ہرلے جو لز ہرلے کے نام سے جانی جاتی ہیں، اپنی عمرکی نصف سینچری پوری کرنے کےبعد بھی توانائی اور خوبصورتی سے بھرپور ہیں۔ اس بارے میں لز ہرلے خود کیا بتاتی ہیں ، آئیے جانتے ہیں۔

سپلیمنٹ نہیں صرف غذائیں

’’ میں صرف گرین جوسز شوق سے پیتی ہوں۔ پائوڈر سے بنا جوس تو ہرگز نہیں پیتی۔ یہاںتک کہ ملٹی وٹامنز بھی نہیں لیتی ۔ ہاں البتہ ڈھیر ساری غذائیں کھاتی ہوں جو تازہ ترین ہوتی ہیں، چاہے وہ مارکیٹ سے لائی ہوئی ہوں یا پھر کھیتوں سے نکالی ہوئی۔ پروسیسڈ فوڈز نہیں کھاتی، ڈبل روٹی، پاستا اور پنیر سے دور رہتی ہوں۔ ہاں پانی تو خوب پیتی ہوں۔ میں زیادہ تر ثابت دالیں، سبزیاں، مچھلی اور بہت کم مقدار میں گوشت کھاتی ہوں، جو میری تمام تر ضروریات اور انرجی کو پورا کرتے ہیں۔ ‘‘

سوپ پینا مفید ہے

’’زندگی میں سب سے زیادہ مجھے جو چیز پسند ہےوہ ہے سوپ، وہ بھی سبزیوں سے بنا۔ سوپ میر ے گھر میں ہر پل دستیا ب ہوتا ہے۔ فرج کھولتی ہوں تو سوپ کابائو ل میر امنتظر ہوتا ہے اور یہی وزن قابو میں رکھنے میں میری مدد کرتاہے۔ ‘‘

رات کے کھانے میں جلدی

’’رات کے وقت میں کم ہی کھاتی ہوں۔ سب سے بہترین ڈائٹ یہی ہے کہ رات کا کھانا ہاتھ کھینچ کر کھائو اوراگر رات کا کھانا بھرپور کھاناہے تو جلدی کھالو یعنی شام کے وقت ہی ڈنر کرلو۔ تاکہ رات سونے سے قبل یہ ہضم ہو چکا ہو۔ میں کوشش کرتی ہوں کہ رات کا کھانا جلدی کھالوں،اس کے بعد ہلکی ہلکی بھو ک لگتی ہے تو اسنیکس وغیرہ لے لیتی ہوں۔ لیکن کوشش کرتی ہوں کہ ایسا نہ کروں۔ ‘‘

اسکن کیئر

لز ہرلے ایک مشہور برانڈ کی سالہا سال سے ایمبیسیڈر ماڈل ہیں ۔ جوانی سے ہی لز موئسچرائزر استعمال کرتی آرہی ہیں ۔ ان کا کوئی خاص پسندیدہ برانڈ تو نہیں ہے تاہم قیا س یہی ہے کہ وہ وہی برانڈ استعمال کرتی ہیں ، جس کے ساتھ ان کا معاہدہ ہے۔

قدرتی ماحول ہے بہترین

ہرلے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر کی کھڑکیاں کبھی بند نہیں کرتیں ۔ تازہ ہواکے مزے لیتی ہیں اور گھر میں سینٹرل ہیٹنگ سسٹم بھی نہیں رکھتی ہیں۔جتنا ممکن ہو وہ گھر سے باہر قدرتی ماحول میں وقت گزارتی ہیں، پہاڑوں پر چڑھتی ہیں یا پھر واک کرنے دور دراز نکل جاتی ہیں۔

ورزش کیلئے وقت نکالنا

حرکت میں رہنا ہرلے کو پسند ہے۔ کوئن ہیلنا کے بھاری بھرکم ڈریس سے نجات حاصل کرتے ہی ایسا نہیں ہوتا تھا کہ وہ shape میں رہنے کیلئے جم کارُ خ کریں اور گھنٹوں پسینہ بہاتی رہیں بلکہ وہ جم جانے کے بجائے نصف گھنٹہ چہل قدمی کرتی تھیں۔ جب انھیں چہل قدمی کرنے کا موقع نہیں ملتا یا وہ کسی شوٹ پر ہوتی ہیں تو یوگا اور ایکوپمنٹ کے بغیر کی جانے والی ایکسرسائز کرتی ہیں۔ اس کا سیدھا سا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کو فٹ رہنا ہے تو ورزش لازمی کرنا ہوگی۔

مثبت سوچ اپنانا

’’ ہمیشہ مثبت سوچ اپنانے کی کوشش کریں۔ زندگی میں قدم قدم پر پریشانیاں آتی ہیں۔ ہر پریشانی کو سر پر طاری کرلیا تو بالوں کیلئے جگہ ہی نہیں بچے گی۔ خوشیاں کم ہوںتو خوش رہنےکی کوشش کریں یا پھر دوسروں کو خوش رکھنے کی کوشش کریں۔ اس سے آپ کو خوشی ملے گی اور خوش رہناہی اچھی صحت کی طرف لے جاتاہے۔ آپ اپنے آپ کے ساتھ مثبت رہیں گے تو اس کی روشنی دوسروں تک بھی پہنچے گی۔ ‘‘

تازہ ترین