• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹارگٹ کلر رئیس مما کے ساتھی مزمل ہلکا سمیت 5 گرفتار

کراچی میں انسداد دہشت گردی کے محکمے نے کارروائی کر کے گرفتار ٹارگٹ کلر رئیس مما کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کی، جس کے دوران رئیس مما کا قریبی ساتھی گرفتار ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد مزمل عرف ہلکا کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، جو متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم 2001ء میں یونٹ 74 کورنگی کا کارکن رہ چکا ہے ۔

ملزم نے 2001ء میں سیکٹر انچارج کے کہنے پر اعجاز شاہ نامی شخص کی ریکی کی، ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریکی کے بعد اعجاز شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

ملزم قتل کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار ملزم سے ساتھیوں کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ملزم مزمل عرف ہلکا نے پارٹی احکامات پر بھتہ خوری، جلاؤ، گھیراؤ اور ہنگامہ آرئی کا اعتراف کیا ہے۔

اُدھر شرافی گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ مبینہ مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات مطلوب تھے جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بمعہ گولیاں برآمد ہوا ہے۔

ملزمان سلیم، کامران، اقبال اور ناظم سے کے خلاف پولیس نے مقدمات کا اندراج کر لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

تازہ ترین