• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگ وار غفار ذکری گروپ کا کارندہ گرفتار

سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار غفار ذکری گروپ کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائی لیاری کے علاقے علی محمد محلہ میں کی گئی جس کے دوران لیاری گینگ وارغفار ذکری گروپ کا کارندہ شہزادعرف فیضودادا گرفتار ہوا ہے۔

رینجرزترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ، قانون نافذ کر نے والے اداروں پر حملے،بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف بغدادی تھانے میں 25ایف آئی آرز درج ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے ملزم کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر ہے۔

تازہ ترین