• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست کیرالہ کے سبریمالا مندر میں داخل ہونے والی2 خواتین دربدر ہو گئیں اور ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد ان سے چھپتی پھر رہی ہیں۔

سپریم کورٹ کے خواتین کے داخلے کے حوالے سے حکم نامے کے بعد سبریمالا مندر مزید متنازع ہو گیا، اس فیصلےکے فوراً بعد ریاست کیرالہ میں پرتشدد فسادات پھوٹ پڑے۔سیکڑوں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ عورتوں کے مندر میں داخل ہونے سے پیروکاروں کے جذبات کو ٹھس پہنچی ہے۔

اس تمام صورتحال کے باوجود مندر میں داخل ہونے والی دونوں خواتین بندو اور کناکا پر جوش ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی کا خوف نہیں ، ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ ہمیں عبادت کے لئے مندر جانا ہے۔

نا معلوم جگہ سے بیان دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ان دھمکیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، ہمیں حکام پر پورا یقین ہے، حکومت نے ہماری جان کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔وہ ہمیں با حفاظت ہمارے گھروں تک لوٹائیں گے۔

اس سے قبل بھی بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھاکہ مندر میں عبادت کرنا ان کا آئینی حق ہے۔معلوم ہے ہماری زندگی خطرے میں ہے مگر اس کے باوجود ہم مندر میں جاتی رہیں گی۔

تازہ ترین