• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو : ڈکار ریلی،فرانسیسی ڈرائیور نے 5واں مرحلہ جیت لیا


پرو کے دار الحکومت لیما میں ڈکار ریلی2019جاری ہے جس میں بائیکس،گاڑیاں اور ٹرکس مجوزہ ٹریک پر دھواں دھار ریس لگاتے نظر آرہے ہیں۔

اس 41ویں سالانہ ریس کا روٹ تقریباً 5ہزار کلو میٹر رکھا گیا ہے ۔

10 مراحل پر مشتمل دنیا کی مشکل ترین ڈکار ریلی میں مختلف ممالک سے300سے زائدماہر بائیک رائیڈرز سمیت کار اور ٹرک ڈرائیورز نے حصہ لیا ہے جو مختلف مراحل میں اپنی برتری ثابت کر کے جیت کا سفر طے کررہے ہیں۔

ایونٹ کا پانچواں مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جس میں فرانس سے تعلق رکھنے والے ڈرائیورسیباسٹین لوئبس(Sebastien Loeb) نے فتح حاصل کی ہے۔6

جنوری سے شروع ہونیوالی اس ڈکار ریلی کا 41واں ایڈیشن 17جنوری تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین