• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عمران کےخاندان کی کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں‘

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کارراہ فراراختیارکرچکےہیں،عمران خان کےخاندان کی کرپشن کی داستانیں سامنےآرہی ہیں۔

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پہلے تین سو اور اب پانچ سو ارب کی کٹوتی ہوگی،پانچ سے سات لاکھ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سارا زور انتقامی کارروائیوں پر لگارہی ہے،نوازشریف نے ملک سے اندھیرے ختم کئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 13ارب لگاکر 9ارب اکٹھا کیا گیا، انہوں نے چیف جسٹس سے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا جوسیلاب فنڈ کی تحقیق کرے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت سیلاب فنڈ سے ایک لاکھ مکان کہاں بنائے گی،جعلی مینڈیٹ والے لوگ ن لیگ سے انتقام لے رہے ہیں،ملکی معیشت کو موجودہ دورحکومت میں شدید نقصان ہوا۔

تازہ ترین