• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پی اے سی میں شمولیت کیلئے عمران کو خط لکھوں گا‘‘

وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ میں الگ پارٹی کی نمائندگی کرتا ہوں،عوامی مسلم لیگ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کوخط لکھوں گاکہ پی اے سی میں مجھے شامل کیا جائے، مجھے پی اے سی کا رکن بنانے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلا نہیں بیٹھ سکتا، جس کے خلاف 69 مقدمات ہوں اس کو شرم نہیں آتی کہ وہ قوم کا احتساب کرے گا۔

شیخ رشید نے کہاکہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر تو بن سکتے ہیں لیکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ نہیں، جو ہم بوئیں گے وہ ہمارے ساتھ بھی ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ان دونوں خاندانوں کا مستقبل نہیں دیکھ رہا، بلاول بھٹوزرداری اگر اس کی زد میں آئے تو مجھے افسوس ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ کرپشن کی فائلیں زیادہ دیر تک دبی نہیں رہ سکتیں، اگر شیخ رشید بھی کرپشن کرےگاتو کل اس کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی گرفتاری پر لاہور سے 5افراد احتجاج کے لیے نہیں نکلے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روہڑی ریلوے اسٹیشن سمیت مختلف اسٹیشنوں پر شاپنگ مال بنایا جائیں گے، جبکہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کو اب پولیس بھی چیک کر سکے گی۔

تازہ ترین