• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وقت ختم ہوگیا، فاروق ستار اب آرام کریں‘‘

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وہ وقت ختم ہوگیا، فاروق ستار اب آرام کریں، انہوں نے خود اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری ہے، جو لوگ کام کر رہے ہیں انہیں کام کرنے دیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے اعتراف کیا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے بعد دوبارہ پتھارے لگنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت پر وسائل اور وفاق کے ترقیاتی پیکج ملتے تو عوام کی خدمت بہتر انداز میں کرتے لیکن ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر شہر کی خدمت کرنے کو کہا گیا، مانتا ہوں حق ادا نہیں کرسکا، ہمارے اختیارات محدود کردیے گئے۔

میئر کراچی نے کہا کہ عدالت کا حکم ہے کہ وفاق سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کا معاملہ حل کیا جائے، سرکاری کوارٹرز کے مکین 46 سالوں سے رہ رہے ہیں، وہاں کے مکینوں کو رہنے دیا جائے یہ ان کا حق ہے، سرکاری کوارٹر کے مکینوں کو جگہ حکومت نے دی تھی۔

تازہ ترین