• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’خزانہ پریشان ہے ، 7 مہینے سے کسی نے لوٹا نہیں‘

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سات مہینے ہوگئے،خزانہ پریشان ہے کہ اب تک کسی نے لوٹاہی نہیں، احتساب منطقی انجام تک پہنچےگا،چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نےمنگلہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں عمران خان کی قیادت میں ایک مافیا کو شکست دی،ان

کی قیادت میں ایسی تبدیلی آئی ہے جوکوئی سوچ نہیں سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ملیں پیپرملیں تھیں کوئی کام نہیں کررہی تھیں،آصف زرداری کی کمپنیاں بھی صرف کاغذوں پرتھیں،ان لوگوں کی سات نسلوں نے کبھی کوئی کام نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف سے اظہاریکجہتی کےلیے پندرہ لوگ بھی کوٹ لکھپت نہیں پہنچے،یہ مطالبے کررہے ہیں کہ عوام ہمارے پیسے بچانےکےلیےباہرنکلیں،انہوں نے عوام کو بے وقوف ہی سمجھ لیا ہے،اگرہم نے لے دے کی پالیسی ہی بنانی تھی توعمران خان کو وزیراعظم ہی کیوں بنایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے مسلم امہ کی بات کی ،ہم نے کشمیر کی بات کی ،پانچ سال بعد ایک کروڑ سے بھی زائد نوکریاں دیں گے،پاکستان میں وہ لوگ شور مچارہے ہیں جوپیسے والے ہیں، غریب لوگوں کوہم نے بچایا ہے چاہےوہ گیس کے نرخ ہوں یا بجلی کے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پیسے بھیجنےکےلیےبینکنگ ذرائع کو استعمال کریں،دوہزارانیس پاکستان کی معاشی تکمیل کا سال ہوگا۔

تازہ ترین