• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے کھڑکی توڑ انٹری جیسے الفاظ سنیں ہی ہوں گے لیکن جناب چین میں بی مانو کی چھت توڑ انٹری نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

جی ہاں، یہ دلچسپ واقعہ چین کے صوبے Henanکے شہر Zhengzhou کے ایک بینک میں پیش آیا جب خاتون ورکر اپنے کام میں مصروف تھی کہ اچانک چھت ٹوٹی اور ایک بلی اسکی ٹیبل پر آگری۔

یوں اچانک بلی کی دھواں دھار انٹری نے خاتون کو جہاں خوفزدہ کردیا وہیں دیگر ملازم بھی حیران رہ گئے ۔

دوسری جانب بی مانو نے بھی ڈرامائی انداز میں انٹری دی اور بینک میں گھوم پھر کر بھاگ نکلی۔

رپورٹ کے مطابق بلی ایئر کنڈیشن ڈکٹ کے ذریعے عمارت میں آگئی اور چھت پر لگی سیلنگ میں پھنس گئی تھی ۔

تازہ ترین