آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12؍رجب المرجب 1440ھ20؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران  خان کے گھر کے فرد پر بھی الزام ہے ،وہ ان کا بھی احتساب کریں۔

منصورہ میں کارکنوں سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کرنے والوں کے احتساب کا وعدہ کیا تھا، 6ماہ گزار گئے کسی کا احتساب نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے گھر کے فرد پر بھی الزام ہے، ان کا بھی احتساب کریں،پاناما میں نوازشریف نااہل ہوگئے مگر 436افراد کو نہیں بلایا گیا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ 375 ارب ڈالرواپس لانے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر ایک پیسہ نہیں آیا،ہمارا روپیہ کاغذا کا ٹکرا بنادیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہناتھاکہ وزیراعظم کی کابینہ کے اراکین پرکرپشن کےالزامات ہیں،سابق حکومتوں میں رہنے والے موجودہ حکومت میں اکٹھے ہوگئے ہیں،اربوں کھربوں لوٹنے والوں نے ملکی سیاست کو یرغمال بنارکھاہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں