• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’مجھ سمیت تمام بیٹسمین غلط شارٹس کھیل کر آؤٹ ہوئے‘

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مجھ سمیت تمام بیٹسمین غلط شارٹس کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

جوہانسبرگ میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹنگ پر کام کیا، جس کا نتیجہ ملا ہے۔


انہوں نے کہا کہ بولرز کے پاس صلاحیت ہے کہ وہ جنوبی افریقا کو جلد آؤٹ کرلیں، مجھ سمیت ہمارے تمام بیٹسمین برے شارٹس کھیل کرآؤٹ ہوئے۔

سرفرازاحمد نے مزید کہا کہ آخری 5 میں سے3 بیٹسمین غلط شارٹ لگاتے ہوئے وکٹ گنوا بیٹھے،جنوبی افریقا میں بہت سنبھل کر بیٹنگ کرنا ہوتی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ مرکرم اور ہاشم آملہ بہترین بیٹنگ کررہے ہیں، اوپر سے 2،3 وکٹیں جلدی گرنے کا نقصان ہورہا ہے، مجھے سنچری اور ٹیم کا مجموعی اسکور260 تک جانا چاہیے تھا، میں اور بابر اعظم مثبت بیٹنگ کا سوچ کر کریز پر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بولرز کے پاس صلاحیت ہے کہ وہ جنوبی افریقا کو جلد آؤٹ کرلیں، ابھی بھی میچ جیتنے کے امکانات موجود ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین