• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری کا اعلان

سعودی وزیر توانائی شہزادہ خالد بن عبدالعزیز نے پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد شہزادہ خالد بن عبدالعزیز کی قیادت میں گوادر پہنچا،جہاں وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور وزیر بحری امور علی زیدی نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی وفد کو چائنا بزنس کمپلیکس میں بریفننگ دی گئی،جس میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی،گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

شہزادہ خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان، چین اور سعودی عرب کی دوستی اورباہمی اشتراک عالمی مثال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب خطے کے امن اور استحکام کیلئے اہمیت کے حامل ممالک ہیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ سعودی عرب کی شمولیت سے سی پیک منصوبے کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں لہٰذا سعودی عرب کو پاکستان میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب گوادر میں آئل سٹی کے قیام کیلئے اگلے ماہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

تازہ ترین