آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 13؍جمادی الاوّل 1440ھ 20؍جنوری2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کااسپتال منتقلی سے انکار،احتجاج کے دوران لیگی خواتین کی زبان پھسل گئی، اپنے ہی قائدکیخلاف نعرے

لاہور(نمائندہ جنگ) قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے طبی معائنے کیلئے اسپتال منتقلی سے انکارکردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے جیل میں ان سے ملاقات کی ۔ ذرائع کیمطابق ڈاکٹرعدنان نے نواز شریف کو اسپتال میں داخل ہو کرتفصیلی چیک اپ کروانے کا مشورہ دیا تاہم نوازشریف نے اسپتال منتقلی کا مشورہ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جو ٹیسٹ کرنے ہیں سب جیل میں کیے جائیں۔ دریں اثناء کوٹ لکھپت جیل کے باہر پارٹی قائد محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے لگانے کے دوران خواتین کارکنان کی زبان پھسل گئی۔ پارٹی کا ایک کارکن قیادت کرتے ہوئے نعرے لگوا رہا تھا کہ خواتین کارکنان نے غلطی سے حریف سیاسی جماعت کے سربراہ کا نام لینے کی بجائے اپنی جماعت کے قائد کا نام لے لیا ۔ غلطی کا ادراک ہونے پر خواتین کارکنان شرمند ہوگئیں اور دوبارہ نعرے بازی شروع کر دی ۔زبان پھسل گئی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں