• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ کا تبادلہ منسوخ کیاجائے،جمعیت

کوئٹہ(پ ر)جمعیت ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی،حکیم حبیب اللہ بڑیچ ،رحیم الدین ایڈوکیٹ اورڈاکٹرخلیل الرحمن کاکڑنے کہاہے کہ ایک جانب مغوی ڈاکٹرکی بازیابی کے لئے ڈاکٹرہڑتال پرہیں تودوسری جانب حکومت نے سول ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹرنوراللہ موسیٰ خیل کوتبدیل کردیاہےجنہوں نے اپنی کوششوں سے یواین ایچ سی آرسے دوکروڑروپے کاسامان اورریڈکرسیننٹ سے بیڈزمیڈیسن سول ہسپتال کوفراہم کرائی گائنی میں الگ لیبارٹری بنائی اورہرماہ پچاس لاکھ تک کرپشن پرقابوپایااس کے باوجود ان کاتبادلہ انتقامی کارروائی ہے اس لئے تبادلہ منسوخ کیاجائے۔
تازہ ترین