• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی ایم ایس سول ہسپتال کو ہٹانے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی احتجاج کی دھمکی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر )سول ہسپتال کوئٹہ کے ڈپٹی ایم ایس کو ہٹانے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نےسول ہسپتال کوئٹہ کے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل کا تبادلہ کر دیا جس پر ینگ ڈاکٹرز نے تبادلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر ڈاکٹرز کے تبادلے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گئے ۔ینگ ڈاکٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر نورا للہ موسیٰ خیل کے تبادلے کے فیصلے کو واپس لیا جائے بصورت دیگر ینگ ڈاکٹرز احتجاج پر مجبور ہونگے ۔
تازہ ترین