• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کینسر ہسپتال تعمیر کیا جائے، بلوچستان فارماسسٹس ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل بلوچستان فارماسسٹس ایکشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر عدیل خان کی زیر صدارت ہوا جس میں بلوچستان بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ پر تشویش کااظہار کیا گیا اور اس امر پر افسوس کیا گیا کہ بلوچستان بھر میں کینسر کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے کوئی باقاعدہ ہسپتال نہیں ہے لوگ کراچی، لاہور اور ملک کے دیگر شہروں کا رُخ کرتے ہیں اور کسمپرسی اور نا مساعد حالات میں علاج و معالجہ کے اخراجات برداشت کرتے ہیں کینسر میں مبتلا افراد ہمدردی اور فوری علاج کے مستحق ہوتے ہیں کوئٹہ کے آفیسر میس، پرنس روڈ کوئٹہ کی خالی عمارت موزوں ہے اس عمارت کو فوری طور پر فری کینسر ہسپتال میں تبدیل کرکے علاج معالجہ(ون ونڈو آپریشن) کے ذریعے شروع کیا جائے مذکورہ عمارت سول ہسپتال سے چند گز کے فاصلے پر واقع ہے جس میں لوگ آسانی سے آجاسکتے ہیں۔
تازہ ترین