آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12؍رجب المرجب 1440ھ20؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشن میں خوردبردکاانکشاف کرنیوالے اڈیالہ جیل کے ملازم کوشوکازنوٹس

راولپنڈی ( وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) قیدیوں کے راشن میں مبینہ خوردبردکاانکشاف کرنے والے اڈیالہ جیل کے ملازم کوشوکازنوٹس جاری کردیاگیا۔آئی جی جیل خانہ جات نے سینئرکلرک جاویداقبال کواظہاروجوہ کانوٹس جاری کرکے 18جنوری کو جواب طلبی کرلی ۔اڈیالہ جیل کے سینئرکلرک جاویداقبال نے گزشتہ سال سوشل میڈیاپرایک ویڈیواپ لوڈکی تھی اوربعدازاں نیب ،ایف آئی اے اوراینٹی کرپشن کودرخواستیں دی تھیں جن میں الزام لگایاگیاتھاکہ اڈیالہ جیل کاعملہ اسیروں کاراشن چوری کرتاہے جس کے اس کے پاس ثبوت ہیں بعدمیں اس نے سی پی اوکو بھی درخواست دی۔حیرت انگیزامریہ ہے کہ مبینہ بدعنوانی کے خلاف جیل انتظامیہ یاآئی جی جیل خانہ جات نے کچھ نہیں کیاالٹا نشاندہی کرنے والے ملازم جاویداقبال کا پہلےفیصل آبادتبادلہ کردیاگیا اوراب اسے شوکازجاری کردیاگیا۔یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ جن ملازمین پرالزام لگایاگیاہے ان کے خلاف ایف آئی اے کوایک اوردرخواست میں انکشاف کیاگیاتھاکہ وہ سرکاری ملازم ہونے کے باوجود بغیراین اوسی لئے بیرون ملک عیاشی پرگئے اوراس حوالے سے باقاعدہ ثبوت بھی فراہم کئے گئے لیکن تاحال ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں