• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والی خاتون اور بیٹا جان کی بازی ہار گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والی خاتون اوراس کا بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کو مشتاق نے بتایا کہ 6جنوری کومدعی کی بیوی زرینہ بی بی ،بیٹے ابراہیم اور چچا زاد بہن زری بی بی کے ہمراہ ایچ 9میں پیدل جا رہی تھیں کہ تیز رفتاری سے آنے والی گاڑی نے انہیں ٹکر ماردی جس سے وہ تینوں شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مدعی کی بیوی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین