• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں 27سالہ شخص کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ایس ایچ اوتھانہ نصیرآبادندیم ظفرنے بتایاکہ آئی 18سیکٹرکے قریب ڈھوک حمیداں میں ایک نالے سے ملک نعیم کی لاش ملی ۔اس کی چھاتی پردواورگردن پرایک فائرکے نشانات ملے ہیں ۔پولیس کے مطابق مقتول کے گھروالوں کاکہناہے کہ وہ نشے کاعادی تھا وہ 15 روزپہلے یہ کرگھرسے نکلاتھاکہ وہ راولپنڈی انڈسٹریل ایریامیں کام کے لئے جارہاہے ۔
تازہ ترین